Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمشنر جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہولتکار ہیں، پی ٹی آئی

برطانوی ہائی کمشنر کےالیکشن کمیشن دورے کے مقاصد ناقابلِ فہم ہیں، تحریک انصاف
شائع 13 ستمبر 2023 03:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کے دورے کے مقاصد ناقابلِ فہم ہیں، دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمشنر آئین سے انحراف اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہولتکار ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن دفتر میں ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں جین میریٹ نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن آفس میں ملاقات ہوئی جس میں ہم نے پاکستان میں قانون کے مطابق سب کی شمولیت کے ساتھ صاف و شفاف الیکشن پر اتفاق کیا ہے۔

pti

ECP

British High Commissioner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div