Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

’عورتوں کا ناصر خان جان‘، صارفین کی حرا مانی پر کڑی تنقید

اداکارہ نے مشہورڈرامہ سیریل ”کشف“، ”دو بول“ اور ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکاری کی ہے
شائع 14 ستمبر 2023 04:11pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کی شوبز اسٹار حرا مانی امریکا کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ حرا مانی کو امریکا میں ہجوم کے سامنے لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز پر اداکارہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’استٖغفراللہ، صبح صبح کیا دکھا دیا‘۔

مزید پڑھیں:

سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

’آپ سچ میں بہت متاثرکُن ہیں‘ ، نادیہ جمیل کے مداحوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل

ایک صارف نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو ملک کی معاشی حالت سے منسلک کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے برداشت کرنے پر ہم سب کو آسکر ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے‘۔

ایک صارف نے اداکارہ کے اعتماد کو طنزیہ انداز میں داد دی ہے۔

ایک صارف نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عورتوں کا ناصر خان جان‘۔

اس ویڈیو پرصارفین نے جہاں اداکارہ پر تنقید کی ہے تو وہیں کچھ صارفین حرا مانی کے اس کنسرٹ کرنے کی وجہ پر بے چین ہیں۔

خیال رہے کہ حرا مانی کا شمار شوبز انڈسٹری کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔

ان کے مشہورڈرامہ سیریل میں ”کشف“، ”دو بول“ اور بلاک بسٹر ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ شامل ہیں۔

Concert

hira mani

lifestyle

Criticism