Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کشتی سانحے میں بچنے والوں نے یونانی حکومت پر مقدمہ دائر کردیا

یونانی حکام قیمتی انسانی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے، متاثرین
شائع 14 ستمبر 2023 07:41pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

یونان کشتی سانحے میں بچنے والوں نے یونانی حکومت پر مقدمہ دائر کردیا۔

جون میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 40 افراد کے قریب زندہ بچ گئے تھے۔ ان افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ یونانی حکام نے ڈوبنے والی کشتی پر سوار افراد کو بچانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ یونانی حکام قیمتی انسانی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے اور سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یونانی حکومت پر مقدمہ بدھ کے روز گریٹر ایتھنز کے علاقے میں واقع ایک بندرگاہ پیریئس کی نیول کورٹ میں دائر کیا گیا۔

مقدمہ میں استدعا کی گئی کہ 14 جون کو پیش آنے والے کشتی حادثے کی تحقیقات کی جائیں، حادثے میں تقریبا 750 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مقدمے میں یونانی حکام پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جہاز پر سوار افراد کی زندگیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے، کیونکہ ڈوبنے کے وقت متاثرہ کشتی یونانی سرچ اینڈ ریسکیو زون میں تھی۔

یاد رہے کہ حادثے کے بعد 82 لاشیں برآمد کی گئیں، 104 افراد کو بچایا گیا اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوئے۔

Greece

Greece Boat Disaster

migrant boat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div