Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بلوچستان : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان، پہلی اور تیسری پوزیشن طالبات کے نام

کامیابی کا تناسب 93.20 فیصد رہا
شائع 14 ستمبر 2023 08:51pm
فوٹو ــ اے پی پی
فوٹو ــ اے پی پی

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، چیئرمین بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 93.20 فیصد رہا۔

کنٹرولر بلوچستان بورڈ پروفیسر فریدہ کاکڑ اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ میر اعجازعظیم بلوچ نے 2023 ایف اے اور ایف اے سی کا رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ پہلی اور تیسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کرلی۔

امتحان میں کل 95220 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 88732 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب %93.20 رہا۔

فرسٹ ائیر میں 44204 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 40486 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب %91.60 رہا، جبکہ سیکنڈ ایئرمیں 51016 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 48246 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب %94.60 رہا۔

فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر میں کل 2780 طلباء مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے۔

38 طلبہ کا نتیجہ دوران امتحان نا جائز ذرائع استعمال کرنے کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔

بلوچستان

Higher Education Commission

تعلیم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div