Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خلیجی ممالک میں منشیات اسمگلنگ یورپ کے راستے ہونے کا انکشاف

یورپی ممالک میں مقیم کچھ شامی اور لبنانی شہری اکثر ان کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں
شائع 15 ستمبر 2023 09:53am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

خلیجی ممالک میں منشیات اسمگلنگ یورپ کے راستے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ یورپ شام کی تیار کردہ ایمفیٹامائن کی ترسیل کا ایک اہم مرکز بن گیا، جسے ’کیپٹاگون‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ سے خلیجی خطے میں منتقل کی جاتی ہیں۔

یورپی مانیٹرنگ سینٹر فار ڈرگز اینڈ ڈرگ ایڈکشن اور جرمن فیڈرل کریمنل پولیس آفس کی جانب سے بُدھ کے روز شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے اندر ضبط کی گئی کیپٹاگون کی کافی مقدار خلیج، بنیادی طور پر سعودی عرب کی جانب جانے کے لیے تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شام اب تک دنیا میں نشہ آور ایمفیٹامین قسم کی گولی کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جسے پورے خطے کے ممالک میں اسمگل کیا جا رہا ہے۔

جرمنی میں 1960 کی دہائی میں پہلی بار تیار کیے جانے کے بعد اسے پوری دنیا میں غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود کیپٹاگون مشرق وسطیٰ میں گردش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ کی کارروائیوں میں یورپی یونین کے اندر ری پیکجنگ کے بعد ترسیل کا براہ راست راستہ تبدیل کرنا یا ڈیلیوری بھیجنا شامل ہے۔

یورپی ممالک میں مقیم کچھ شامی اور لبنانی شہری اکثر ان کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شامی حکومت سے منسلک لبنانی اور شامی مسلح گروپ کیپٹاگون تجارت میں کردار ادا کرتے ہیں، جس سے شامی صدر الاسد حکومت کو مالی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

کیپٹاگون کی کافی مقدار میں یورپی یونین کے ذریعے منتقل ہونے کے باوجود رکن ممالک نے منشیات کے گھریلو استعمال کی اطلاع نہیں دی ہے۔

کیپٹاگون گولیاں یورپی یونین میں اسمگل کیے جانے کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ گولیاں یورپ کے اندر، زیادہ تر نیدرلینڈز میں تیار کی جاتی ہیں۔

ڈچ پولیس نے بڑے پروڈکشن سائٹس کا پردہ فاش کیا ہے، جو ایمفیٹامین پاؤڈر سے کیپٹاگون گولیاں حاصل کرتی ہیں۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے اس رپورٹ کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کی مدت کے دوران مجموعی طور پر 127 ملین گولیاں اور2 ٹن منشیات ضبط کرنے کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب نے 2021 میں حیرت انگیز طور پر 73 ٹن ایمفیٹامین ضبط کرنے کی اطلاع دی، جبکہ 2016 میں یہ تعداد صرف 18 ٹن تھی۔

رپورٹ میں یورپی یونین کے سات رکن ممالک سے معلومات جمع کیں، یورپی یونین کے ذریعے کیپٹاگون کی تجارت اور ٹرانزٹ کو روکنے کے لیے ایک مربوط ردعمل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

Saudia Arabia

European Union

مشرق وسطیٰ

drugs

Drugs Smuggling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div