Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی: دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب، ملزم گرفتار

لڑکی دو روز قبل گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی لیکن کام پر نہیں پہنچی تھی
شائع 17 ستمبر 2023 10:10am

ڈیفنس پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کرلیا، اور واقعے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

وجیہہ نامی 13 سالہ لڑکی کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں واقع ایک گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی، جو دو روز قبل گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی لیکن کام پر نہ پہنچی۔

لڑکی کی والدہ نے 15 پر پولیس کو لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے گمشدہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی فوٹیجز اور ٹیکنیکل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے لڑکی وجیہہ کو بازیاب کر کے اغوا میں ملوث ملزم شایان ولد اعجاز گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لڑکی وجیہہ کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے، جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

kidnapped

Child Kidnap

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div