Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہور میں بارش سے جل تھل ایک، قذافی اسٹیڈیم ڈوب گیا

کراچی میں بھی 3 روز بادل برسیں گے
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 09:06pm
Low-lying areas were submerged due to rain In Lahore - Aaj News

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، جبکہ علی الصبح شروع ہونے والی بارش سے لاہور کے زیادہ تر علاقے پانی میں ڈوبے رہے۔

نشتر اسپورٹس کمپلیکس، قذافی اسٹیڈیم، ہاکی اسٹیڈیم پانی میں ڈوب گئے، ظہور الہی روڈ گلبرگ کے علاقوں میں بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نشتر ٹاون میں 173، گلبرگ 157، گلشن راوی 168 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث لیسکو کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔

شرقپور، ساہیوال، پاکپتن میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بہاولپور میں بھی بادل جم کر برسا، موسلادھاربارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے، شہر کے جنرل اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث اسپتال کے متعدد ڈیپارٹمنٹس زیر آب آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل اسپتال کی انتطامیہ کی جانب سے اسپتال میں نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہ کیا جاسکا، پلاسٹک سرجری وارڈ بارش کے پانی سے بھر گیا ہے، اسکین وارڈ اور بلڈ بینک سمیت دیگر وارڈز میں پانی داخل ہوگیا ہے، اور پلاسٹک سرجری کے متعدد شیڈول آپریشنز ملتوی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وفقے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، دوسری جانب ساہیوال، پاکپتن، شرقپور شریف سمیت مختلف شہروں میں بادل برستے ہی بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیصل آباد، کمالیہ، جڑانوالہ، شیخوپورہ، چنیوٹ، بہاولپور اور گردونواح میں بھی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

جلالپور پیروالہ اور میاں چنوں میں بھی بادل برسنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

بارش کے وقفے وقفے سے جاری سلسلے نے جل تھل ایک کردیا اور گلی، محلے اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا۔

بورےوالا، پتوکی اور جہانیاں میں بھی بادل برستے ہی بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

رائے ونڈ اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نااہلی سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا

گزشتہ روز سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش برسی۔

اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،بٹگرام،نوشہرہ،پشاور،صوابی،مردان سمیت دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز مہمند میں 32، پشاور میں 22،باجوڑ میں 21،کوہاٹ اور بنوں میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث ڈی آئی خان،پشاور اور بنوں کا درجہ حرات کئی ڈگری تک کم ہوگیا۔

Met Office

Rain

mayor karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div