Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر مزید کھو بیٹھا

اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 03:55pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

انٹربینک میں ڈالر مزید تنزلی کے بعد ڈالر کا لین دین 294.90 روپے پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے بعد روپے کی بحالی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔

انٹربینک میں آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 294.50 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.04 روپے کمی ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 294.90 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 295 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 296 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 175پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 900 ہوگیا۔

dollar vs rupee

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div