Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی: ڈرائیور کی 6 کروڑ سے زائد کی رقم لیکر فرار ہونے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

نجی کمپنی کا ڈرائیور ساتھیوں کے ہمراہ کار میں فرار ہوا
شائع 20 ستمبر 2023 08:51am
پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے ڈرائیور کی 6 کروڑ سے زائد کی رقم لیکر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ملزم کی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی کمپنی کا ڈرائیور ساتھیوں کے ہمراہ کار میں فرار ہوا ہے۔

ملزم کے ساتھی بلیک کرولا کار میں سوار تھے، جبکہ فوٹیج میں ملزم کو سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے کیش کو کار میں منتقل کیا۔

پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، واردات سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کیش لیکر فرار ہونے والے ملزم کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے، جبکہ ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے بتایا جاتا ہے۔

Robbery

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div