Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کینیڈا میں بھارت کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف لاہور میں سکھ برادری کا احتجاج

سکھ رہنماؤں نے کہا کہ ان اقدامات سے خالصتان تحریک دب نہیں سکتی۔
شائع 20 ستمبر 2023 08:11pm
Nobody can stop division of India after Hardeep Singh murder: Sikh community | Lashes out | Aaj News

کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ برادری نے لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔

سکھ رہنماؤں نے کہا کہ ان اقدامات سے خالصتان تحریک دب نہیں سکتی۔

احتجاج میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے جن کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل نے بھارت کے چہرے سے سیکولرزم کا نقاب اتار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سے بھی بھارت کے تعلقات بگڑنے کا امکان

ہردیپ سنگھ کا قتل: سکھ رہنماؤں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا

بھارتی دفتر خارجہ طلبی پر کینیڈین ہائی کمشنر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

مظاہرے میں سکھ سنگت پاکستان کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، جن کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب ممالک ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ خالصتان کے قیام کی تحریک ہر صورت اپنے منتقی انجام کو پہنچے گی۔

سکھ سنگت پاکستان کے کارکنوں نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہندوستان کے وزیراعظم کو انسانیت کا قاتل قرار دیا۔

lahore

protest

Sikh community

Hardeep Singh Najar

India canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div