Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مودی سرکار نے بھارتی آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کا لفظ غائب کردیا

اپوزیشن جماعت کانگریس کا گہری تشویش کا اظہار
شائع 21 ستمبر 2023 03:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزیراعظم نریندر مودی نے آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ ہٹا کر بھارت کو ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کا خواب پورا کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو آئین فراہم کیا گیا، جس کی تمہیدی کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب تھے، اس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

مودی سرکار کے اس اقدام سے وزیراعظم کے بھارت کو ایک ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

اس سے پہلے مودی سرکار نے انگریزی لفظ ’انڈیا‘ کے بجائے ’بھارت‘ استعمال کرنا شروع کیا تھا، جبکہ جی 20 اجلاس کے دعوت ناموں میں بھی بھارت استعمال کیا گیا تھا۔

اس اقدام پر یہ خبریں پھیل گئیں کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں انڈیا کے بجائے بھارت کو استعمال کرنے پر قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئین میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا ہے جہاں تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق حاصل ہوں گے۔

Narendra Modi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div