اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا
شہری کے ساتھ موجود خاتون پولیس اہلکاروں سے معافیاں مانگتی رہی
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا اور گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا کرلے گئے، جب کہ ایک خاتون اہلکاروں سے معافی مانگتی رہی۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کو پر تشدد کیا، اور اہلکار شہری کو گریبان سے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شہری کے ساتھ موجود خاتون پولیس اہلکاروں سے معافیاں مانگتی رہی، تاہم ٹریفک اہلکاروں نے متعلقہ تھانے کی پولیس بلا کرشہری کو گرفتارکروا دیا۔
دوسری جانب حکام سے واقعے سے متعلق دریافت کیا گیا لیکن ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا۔
اسلام آباد
islamabad police
مزید خبریں
آڈیو لیک کیس : تحقیقات کی جائیں بشریٰ بی بی کی آڈیو کہاں سے جاری ہوئی، عدالت
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی نئی قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان
بہاولپور چڑیا گھر: ٹائیگرز نے سب سے پہلے گردن پر حملہ کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ
بنوں کے تھانہ صدر کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد
کراچی: آگ سے متاثرہ عرشی مال کو سیل کردیا گیا، کمشنرکی سربراہی میں 3 رُکنی کمیٹی قائم
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.