Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آڈیو لیک کیس میں بشریٰ بی بی کی آج ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا
شائع 22 ستمبر 2023 10:39am
بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ آڈیولیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

جسٹس بابرستارنے اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے نوٹس معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مرکزی کیس اسی عدالت میں پہلے سے زیرسماعت ہے،جس کی سماعت 30 اکتوبرکیلئے مقرر ہے، کیس زیرالتواء ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبرکوطلبی نوٹس جاری کردیا ۔ ایف آئی اے وائس میچنگ کرنا چاہتی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتی ہے؟۔

لطیف کھوسہ نے بتایاکہ نوٹس میں ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنے کا کہا ہے عدالت نے ایف آئی اے طلبی کانوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ ہفتے فریقین کودلائل کلیئے طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس: پولیس اور ایف آئی اے بشریٰ بی بی کو مسلسل ہراساں کررہے ہیں، وکیل

آڈیو لیکس کیخلاف کیس: وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

دوسری جانب گزشتہ دنوں آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Islamabad High Court

bushra bibi

audio leak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div