Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

10ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:50pm
کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، فوٹو ـــ فائل
کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، فوٹو ـــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ صوبے میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت 19 مقدمات درج کیے گئے۔

مقدمات میں کراچی پولیس آفس حملہ، چائنیز پراجیکٹ ابراہیم حیدری کیس، سید خالد رضا، مفتی عبدالقیوم حملہ سمیت دیگر کیسز شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 15مقدمات کے ملزمان گرفتار یا پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے۔

مقدمات میں سے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا اور 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس

مذکورہ آپریشن میں ضلع کیماڑی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گروپ کے کارندے بھی گرفتار کیے گئے۔

karachi

CTD

Karachi Police

Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div