Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے‘

پاکستان کو دنیا سے امداد کی توقع نہیں کرنی چاہیے، اعزاز چوہدری
شائع 22 ستمبر 2023 09:16pm
Modi’s extremist policies have isolated India globally | Rubaroo | Aaj News

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں۔ سابق سیکریٹر خارجہ اعزاز چوہدری کہتے ہیں کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کو دنیا سے امداد کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں خصوصی انٹرویو کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جنرل اسمبلی میں 193 ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے، جس میں بین الاقوامی اور خطے کے امور پر بات چیت ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی بدحالی کا سامنا ہے، ’نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے‘۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی میں خارجہ پالیسی مضبوط نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

سابق سفیر نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں، سابقہ ادوار میں عالمی سربراہان سے ملاقات کا وقت نہیں ملتا تھا۔

’بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب ہورہا ہے‘

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکریٹر خارجہ اعزاز چوہدری نے ”پروگرام روبرو“ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بہت اہم ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم نے تمام اہم ایشوز پر بات کی۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر بھی بات کی۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

عالمی اداروں کی جانب پاکستان کی امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا سے امداد کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا موسمی تبدیلی پر بات کرنا بھی ٹھیک تھا، موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے خود اقدامات کرنے ہوں گے۔

بھارت کی مختلف ممالک میں مداخلت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تشویشناک ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پکڑا گیا تھا، دنیا میں پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا، امریکا کو چین کی وجہ سے بھارت کی ضرورت ہے۔

United States

anwar ul haq kakar

PM Speech U.N. General Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div