Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

’آج ہماری آبدوزیں ہندوستان سے جائیں گی اور کینیڈا پر نیوکلئیر حملہ کر دیں گی‘

'اب اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے، اسے درمیان میں نہیں چھوڑنا چاہئے'
شائع 23 ستمبر 2023 09:16pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

کینیڈا میں بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کو قتل کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اور بات اب نیوکلئیر حملوں کی دھمکیوں تک جا پہنچی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو بتایا تھا کہ ان کے پاس سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، نئی دہلی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کو مسترد کردیا تھا۔

بھارتی حکومت نے 19 ستمبر کو کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا، سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کیلئے 5 دن کی مہلت دی گئی تھی۔

امریکا نے بھی جمعہ کو ایک بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیراعظم ٹروڈو کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، یہ ضروری ہے کہ ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرے، ہم ذمہ داروں کو جوابدہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس تمام تنازعے کے دوران اب ایک بھارتی سیاستدان نے ہندوستانی ٹی وی چینل پر لائیو ٹاک شو کے دوران کینیڈا کو نیوکلئیر حملے کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھارتی سیاستدان کینیڈا کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، اسے درمیان میں نہیں چھوڑنا چاہیے۔

بھارتی سیاستدان نے کہا کہ ’مسٹر ٹروڈو تم کیا ہو؟، آج ہماری 10 سب میرینز (آبدوزیں) ہندوستان سے جائیں گی اور تم کو نیوک (نیوکلئیر حملہ) کر دیں گی کینیڈا میں، تمہاری ہستی کیا ہے؟‘

اس دھمکی کا کلپ شئیر کرنے والے معروف بھارتی اسکار اشوک سوین نے لکھا، ’انڈین ٹی وی ٹروڈو کو کینیڈا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے رہا ہے،ان احمقوں کو نہیں معلوم کہ بھارت کا ایٹمی پروگرام کینیڈا کے ری ایکٹر سے شروع ہوا تھا‘۔

Nuclear attack

Hardeep Singh Najar

India Canada Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div