Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان اڈیالہ منتقل نہ ہوسکے، جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 11:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی، اور ایف آئی اے کوجلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزارت قانون نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں کرنے کی منظوری دی تھی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل میں کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا سلمان صفدر، عمیرنیازی اور ایف آئی اے ٹیم بھی موجود تھی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں10 اکتوبر تک توسیع کردی، اور ایف آئی اے کوجلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 10 اکتوبر تک توسیع

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا۔ عدالت کے عملے نے شاہ محمود کی حاضری لگائی۔

عدالت نے شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبرتک توسیع کردی۔

سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی منظوری

اس سے قبل وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن میں کہا گیا تھا کہ وزارت کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کیس کی سماعت اٹک جیل ہی میں کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل منتقل

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر لکھا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، انہیں ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں واشروم اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کے دوسرے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بھی بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اٹک جیل سے بات ہوئی جو کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ان کے پاس ہیں۔

دوسری جانب اٹک جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔

imran khan

Imran Khan Arrested August 5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div