روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 289 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مسلسل 16ویں روز سستا ہوگیا ہے۔
روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج روپے سستا ہوکر ڈالر کی قیمت فروخت 290 جبکہ قیمت خرید 287 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 289 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 17 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 259 پر آگیا جو گزشتہ روز 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
PSX
interbank
dollar vs rupee
dollar rates
USD VS PKR
100 index
dollar prices
مزید خبریں
تجارتی عدم توازن سنگین، چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان منتقل کرنے پر مذاکرات
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی بڑی کامیابی، بین الاقوامی ایوارڈز میں جھنڈے گاڑ دیے
فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی
کراچی: ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.