Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا فرخ حبیب سمیت 6 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

فرخ حبیب کے بھائی سمیت دیگر افراد کو گوادر سے گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف
شائع 28 ستمبر 2023 10:06am
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گزشتہ رات گوادر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما اور ان کے ساتھیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص نے 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قانون کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وکلاء کو بھی قانونی کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

pti

Farrukh Habib

Gwadar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div