Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعد اب پاکستانی یوٹیوبرز کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 02:50pm

ورلڈ کپ 2023 کا سنسنی خیز معرکہ 5 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم تاخیر سے ویزے جاری ہونے کے بعد بھارت پہنچ کر پریکٹس سیشن میں مگن ہے تو ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک خبرنے شائقین کو خاصا مشتعل کیا۔

تاخیر سے ہی سہی، گرین شرٹس کو ویزے دینا تو بھارت کی مجبوری تھی لیکن وائرل خبروں کے مطابق پاکستان کے مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو تو ویزے دینے سے ہی انکار کردیا گیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ویزے مسترد کرنے کی خبروں سے پاکستانی صارفین خاصا مشتعل بھی ہوئے۔

ان افواہوں میں کہا جارہا ہے کہ پاکستانی یوٹیوبر نادرعلی، مومن ثاقب، سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی اور خود کو پاکستانی ظاہر کرنے والی متحدہ عرب امارات کی رہائشی بھارتی ٹک ٹاکر المعروف ’لو کہانی‘ کو بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری نہیں کیے۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

ورلڈکپ: قومی اسکواڈ کے بھارتی ویزوں میں تاخیر، پی سی بی کا آئی سی سی کو احتجاجی خط

ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کا اضافہ

یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی لیکن حقیقت کیا ہے؟

ان افواہوں کی تردید کرنے کیلئے یوٹیوبرمومن ثاقب اور سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی خود میدان میں آگئے۔

ڈکی بھائی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میں نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے لیے بھارتی ویزے کے لیے درخواست دی تھی اور اسے مسترد کر دیا گیا ہے، براہ کرم جان لیں کہ یہ مکمل طور پر جعلی خبریں ہیں، میں نے کسی ویزے کے لیے کبھی درخواست نہیں جمع کروائی، کسی بھی خبر پر یقین کرنے اور پھیلانے سے پہلے ہمیشہ حقائق کی جانچ کریں‘۔

یوٹیوبرنے اسی حوالے سے ایکس پربھی ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے افواہوں کی تردید کی۔

دوسری جانب یوٹیوبر و اداکار مومن ثاقب نے بھی ایکس پرواضح کیا، ’خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میرا بھارتی ویزا مسترد ہو گیا ہے، تو آپ لوگوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے ابھی تک اس کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا‘۔

انہوں نے خبر کی تصدیق پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں اس موقع پر درخواست کروں گا کہ کوئی بھی غلط معلومات پھیلانے سے پہلے حقائق کی جانچ پڑتال اور مستند ذرائع سے خبروں کی تصدیق ضرور کیا کریں، شکریہ‘۔

یوٹیوبر نادر علی اور اماراتی رہائشی المعروف ’لو کہانی‘ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مومن ثاقب نے 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت سے بدترین شکست کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے ’او بھائی مارو مجھے‘، ’وقت بدل گیا جذبات بدل گئے‘ جیسے جملے کہے تھے، جو اب ان کی پہچان بن چکے ہیں۔

lifestyle

Momin Saqib

Ducky Bhai

Fact Check

world cup 2023

VISA Delay

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div