Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

توہین عدالت کیس: شیریں مزاری کو گرفتارکرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

احکامات کی خلاف ورزی ہو تو ہمارے لیے بڑا مشکل ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 28 ستمبر 2023 11:22am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہشیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہوتو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں،اگرعدالت کاروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ جوپولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستان

shireen mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div