Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن جاری رکھیں، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 06:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔

مزید پڑھیں

خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، آرمی چیف

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا

فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔

ISPR

COAS

lahore

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div