Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بلوچستان میں انتھک محنت کرنے والے دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں، زبیر جمالی

پشین، تربت اور دیگر علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے کے منصوبوں کا جائزہ
شائع 28 ستمبر 2023 10:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیر داخلہ کپٹن (ر) زبیر جمالی نے کہا یے کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے اور پسماندہ افراد کو بنیادی سہولیات کے لیے انتھک محنت کرنے والے دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

پشین، تربت اور دیگر علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر کمیونٹی کی سطح پر پشین، تربت اور دیگر علاقوں میں کام کرنے والے ملک انور سلیم کاسی، ارشد راشد، عبد الحئی کمازئی اور نبیل بلوچ کا کہنا تھا کہ بی آر ایس پی بلوچستان کا سب سے بڑا ادارہ جو تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے لیے کیمونٹی سطح پر اقدامات کررہا ہے۔

240 یونین کونسلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلا سود قرضے دیے گئے، پشین اور تربت میں 6 ہزار افراد کو 100 ملین کے قرضے دیے گئے، بی آر ایس پی اور کے تعاون سے چلنے والے منصوبے میں کیمونٹی کے 150 اسکیمات خود مکمل کیں۔

تربت میں 1427 معزور افراد کو چھوٹے کاروبار کو چلانے کے لیے کاروباری الات فراہم کیے، بی آر ایس پی اور بریس پروگرام غربت کے خاتمے کا جامع منصوبہ ہے، بلوچستان میں مالی امداد دینے والے اداروں کی دلچسپی بڑھنا خوش آئند اقدام یے۔

quetta

caretaker interior minister balochistan

zubair jamali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div