Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیب کیسز کی بحالی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، یوسف رضا گیلانی

ہمیں کوئی ابہام نہیں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے نہیں ہوں گے، سابق وزیراعظم
شائع 29 ستمبر 2023 12:59pm
سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر و وزرائے اعظم کے کیسز کھلے، لہٰذا اب سب ہی ایک صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

ملتان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں غریبوں کو نہیں بھولنا چاہیے، غریب بھی عام انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دیں جو اس طبقے کی بہتری کے لئے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ پارٹی کرے گی، ہمیں کوئی ابہام نہیں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے نہیں ہوں گے، البتہ ہماری جماعت نے پنجاب کے عام انتخابات کے لئے بھی اپنے امیدوار فائنل کر لیے تھے۔

نیب ریفرنسز کی بحالی پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت سابق وزراء اعظم، موجودہ وزیر اعظم اور جیل والے وزیر اعظم سمیت سابق صدر کے خلاف نیب کیسز کھل چکے ہیں، اس لئے اب سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ ہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند صرف عوام کی ہونی چاہیے، تحریک انصاف کا ماضی میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، آئندہ بھی مقابلہ کریں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کیا تھا ، تاہم دو تہائی اکثریت نہ ہونے سے صوبہ نہ بنا سکے۔

accountability court

Yousuf Raza Gilani

Multan

NAB Amendments

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div