Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

احد چیمہ، فواد حسن فواد اور سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا
شائع 29 ستمبر 2023 07:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت نگراں مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گی۔

درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کے وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کروائی ہے۔

درخواست میں نگراں مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

مزید پڑھیں

منصب سنبھالتے ہی نگراں وزیراعظم کا بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر فوکس

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل، نگراں وزیراعظم

درخواست کے متن کے مطابق مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، ان افراد کا نگراں حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں، شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ ان افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

ECP

اسلام آباد

Caretaker prime minister

Election Commission of Pakistan (ECP)

ahad cheema

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Fawad Hasan Fawad

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Syed Tauqeer Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div