Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارت میں سابق حکومت کے دورکا افغان سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ

سفارتی عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا
شائع 30 ستمبر 2023 09:36am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بھارت میں سابق حکومت کے دورکا افغان سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سفارتی عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، اُسے اب بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا ۔

مزید کہا کہ سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔

اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلباء اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

افغان مریض جو بھارت آتے تھے، وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ اس لیے عملہ اب سفارت خانہ بند کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

afghanistan

india

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div