Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ رکھنے والے 27 افغان خاندانوں کا انکشاف

افغان خاندانوں کے سربراہان کے نام اور آئی ڈی کارڈ نمبر آج نیوز نے حاصل کرلیے
شائع 30 ستمبر 2023 04:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ رکھنے والے 27 افغان خاندانوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ رکھنے والے27 افغان خاندانوں کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا۔

افغان خاندانوں کے سربراہان کے نام اور آئی ڈی کارڈ نمبر آج نیوز نے حاصل کرلیے۔

مزید پڑھیں

قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر شخص کیلئے بڑی خبر

افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 20 ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان باشندوں میں سی ٹی ڈی کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں، اداروں نے دلہ ذاک، گڑھی بلوچ، جمیل چوک اور پخہ غلام میں چھان بین کی۔

قومی شناختی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین میں کوچے قبیلے سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

کارڈ حاصل کرنے والوں کو بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ مزید فہرستیں تیار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

KPK

peshawar

National Identity Cards

Afghan families

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div