Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا
شائع 30 ستمبر 2023 06:23pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس: یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ان کے خلاف 2 مقدمے تھانہ گلبرگ اور ایک ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کیا ہے۔

pti

lahore

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid

atc lahore

MAY 9 RIOTS