Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چینی صدر اور وزیراعظم کی مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام بھیجا
شائع 01 اکتوبر 2023 08:32pm
چینی صدر اور وزیراعظم کی مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت، فوٹو ــ فائل
چینی صدر اور وزیراعظم کی مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت، فوٹو ــ فائل

چین کے صدر اور وزیراعظم نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں خودکش حملے میں 60 افراد شہید ہوئے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں چین کی قیادت نے پاکستان کی دو ٹوک حمایت کا اعلان کیا۔ لکھا حملوں میں جانی نقصان بہت افسوسناک ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ نے متاثرین کے لیے گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک قومی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مستونگ دھماکا: اتحاد اہلسنت کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہنگو: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے، 5 افراد شہید

چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے بھی پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت اظہار کیا ہے۔

china

security forces

Pakistan Law and order situation

mastoong blast

Hangu Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div