Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین پر کام کرنے والوں کیلئے نوبل انعام کا اعلان

دیگر شعبہ جات میں نوبل انعام کا اعلان 2 سے 9 اکتوبر تک کیا جائے گا
شائع 02 اکتوبر 2023 05:18pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کیٹالن کاریکو اور ڈریو ویس مین کو نیوکلیوسائیڈ بیس ترمیم سے متعلق ان کی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ خصوصی اعزاز کووڈ 19 کے خلاف مؤثر ایم آر این اے ویکسینز تیار کرنے میں ان کے تعاون کے لیے دیا گیا۔

سال 2023 کے نوبل انعامات کا اعلان آج سے ہی شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں طبیعیات کے شعبے میں نوبل انعامات کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ کیمسٹری کے شعبے میں بدھ کو اور ادب کے شعبے میں ان ایوارڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں نوبل امن انعام اور معاشیات کے شعبے میں ایوارڈ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

نوبل اسمبلی کے سیکرٹری تھامس پرل مین نے پیر کو اسٹاک ہوم میں فزیالوجی کے انعام کا اعلان کیا۔

کاریکو ہنگری کی سیگنیس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں بھی پڑھاتی ہیں، جبکہ ویس مین نے یہ تحقیق کاریکو کے ساتھ یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کی۔

ایوارڈ کمیٹی نے اس حوالے سے کہا کہ، ’اپنی اہم تحقیق کے ذریعے جس نے ایم آر این اے اور ہمارے مدافعتی نظام کے باہمی تعامل کے بارے میں ہماری سمجھ کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے، ایوارڈ جیتنے والوں نے جدید دور میں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے‘۔

پرل مین کے مطابق جب انہوں نے اعلان سے کچھ دیر پہلے دونوں سائنسدانوں سے رابطہ کیا تو وہ ایوارڈ کی خبر سن کر بہت خوش ہوئے۔

گذشتہ سال فزیالوجی یا میڈیسن کا نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو انسانی ارتقا کی دریافتوں کے لیے دیا گیا تھا، جنہوں نے نینڈرتھل کے ڈی این اے کے رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے ہمارے مدافعتی نظام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، بشمول کووڈ-19 کے لیے ہماری حساسیت کی جانکاری دی۔

اس سے قبل پابو کے والد سن برگسٹروم کو 1982 میں طب کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

نوبل انعام میں 11 ملین سویڈش کرونر (1 ملین ڈالر) نقد رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم انعام کے بانی، سویڈش شہری الفریڈ نوبل کی جائیداد سے دی جاتی ہے، جن کا انتقال 1896 میں ہوا تھا۔

COVID 19

nobel prize

mRNA vaccines

Katalin Karikó

Drew Weissman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div