Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

بنوں: رواں سال تیسرے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سال 2023 کا پہلا پولیو کیس بھی ضلع بنوں میں رپورٹ ہوا تھا
شائع 04 اکتوبر 2023 01:29pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

خبیر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اس کیس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

بچی کا تعلق بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے ہے۔ حکام کے مطابق ڈیڑھ سال کی بچی پولیووائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی۔

ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بارپھرپولیووائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس سے قبل رواں سال کا دوسرا پولیو کیس بھی یکم اگست کو بنوں میں ہی رپورٹ ہوا تھا جہاں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

سال 2023 کا پہلا پولیو کیس بھی ضلع بنوں سے ہی مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu

Polio Virus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div