Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

طب اور طبیعات کے بعد کیمیا کیلئے بھی نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا

کیمیا کا نوبیل انعام سائنس دانوں کو ان کی کوانٹم ڈاٹس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔
شائع 04 اکتوبر 2023 08:20pm

طب اور طبیعات کے بعد کیمیا کیلئے بھی نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سال کیمیا کا نوبیل انعام 3 ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

کیمیا کا نوبیل انعام ماؤنگی باؤندی، لوئی برس اور الیکسی ایکیموف کے نام رہا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین پر کام کرنے والوں کیلئے نوبل انعام کا اعلان

کیمیا کا نوبیل انعام سائنس دانوں کو ان کی کوانٹم ڈاٹس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

نینو پارٹیکلز اور کوانٹم ڈاٹ ٹی وی اسکرینوں اور ایل ای ڈی لائٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: طبیعات کا نوبل پرائز 2023 تین سائنسدانوں کے نام

کینسر کے ٹشوز ہٹانے کے دوران سرجنوں کی رہنمائی کیلئے بھی کوانٹم ڈاٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

nobel prize

Physics Nobel Prize 2023

Medicine Nobel Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div