Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

یہ نہیں ہوسکتا! چاہت فتح کے گانے پر علی ظفر کا ردعمل

میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، علی ظفر
شائع 05 اکتوبر 2023 12:22am

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے۔

اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔

اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

علی ظفر نے کہا کہ ’یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا‘۔

گلوکار نے مداحوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جاؤں گا اور وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کروں گا‘۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ali zafar

Chahat Fateh Ali Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div