Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے جرمانہ ہوگا، عدالت کا حکم

عدالت نے شہر میں غلط پارکنگ کرنیوالوں کو 5000 جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا
شائع 05 اکتوبر 2023 10:59am

لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے اورغلط پارکنگ کرنے والوں پر 5000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے، اور اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہا ہے۔

عدالت نے شہر میں گاڑی رانگ پارک کرنے والوں کو 5000 روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3000 جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔

جوڈیشل واٹر کمشن نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

Lahore High Court

CAR WASHING

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div