Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاکستان خود مختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، جان اچکزئی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کی افغان وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان کی شدید مذمت
شائع 05 اکتوبر 2023 08:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے افغان عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا۔

جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بطور وزیر اطلاعات بلوچستان حکومت افغانستان اسلامی امارت کے وزیر دفاع مُلا یعقوب کے بیان کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو کسی بھی قسم کے غیرملکی دباؤ کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے پاس 26 دن ہیں جس میں وہ اپنے معاملات پاکستان میں نمٹا سکتے ہے اُس کے بعد اُنہیں ہاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں، جس طرح باعزت طور پر پاکستان نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں قبول کیا تھا اسی طریقے سے باعزت طور پر غیرقانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جائے گا، اس سلسلے میں انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی شکایت افغان حکام کو دیکھنے میں نہیں آئے گی ۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ برتاؤ کرتے رہے ہیں، پاکستان کا افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ علماؤ مشائخ سمیت دیگر مکتبہ فکر کے تمام افراد سے مشورے کے بعد عمل میں لایا گیا، اب اس فیصلے میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی، جائیدادیں بیچنے کا حکم

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلاء: حکومت کا مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد جو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آیا اس کے ساتھ ریاستی ادارے بھرپور قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں، اس سلسلے میں پوری قوم اس فیصلے پر یکجا ہے۔

Afghan refugees

quetta

Illegal Afghan Residents

Jan Achakzai

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Caretaker Information Minister Balochistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div