Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عوام کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ کا اجرا کردیا گیا

ایپ پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں عوام کے پاس پہنچے گی، ترجمان پولیس
شائع 06 اکتوبر 2023 05:02pm

اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی ون فائیو ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کا اہم اقدام سامنے آیا ہے اور عوام کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ون فائیو ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، عوام ایپ کے ذریعے شکایت کے حوالے سے اطلاع دے سکتے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ آئی سی ٹی ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس پہنچے گی، یہ ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کے لئے پولیس کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگی، شہریوں کی مدد سے پولیس جرائم کا قلع قمع کرسکتی ہے۔

islamabad police

15 police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div