Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سیکرٹ سروس ایجنٹس کو کاٹنے کے جُرم میں بائیڈن کا ’کمانڈر‘ وائٹ ہاؤس سے بےدخل

کمانڈرکوآخری بار 30 ستمبرکو وائٹ ہاؤس میں دیکھا گیا تھا، رپورٹس
شائع 07 اکتوبر 2023 12:16pm
تصویر: وائس آف امریکہ/ویب سائٹ
تصویر: وائس آف امریکہ/ویب سائٹ

امریکی صدرجوبائیڈن کے پالتو جرمن شیفرڈ کتے کو وائٹ ہاؤس سے باہر کردیا گیا، 2 سالہ ’کمانڈر‘ سیکرٹ سروس ایجنٹس کو مسلسل کاٹ رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اوّل جل بائیڈن کی ترجماان نے بتایا ہے کہ بائیڈن کے کمانڈر کو مسلسل سیکرٹ سروس ایجنٹس وائٹ ہاؤس کے عملے کے افراد کو کاٹنے کی پاداش میں وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ امریکی صدرکے اس پالتو کتے نے خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیاتھا، یہ 11واں حملہ تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں ترجمان الزبتھ الیگزینڈر نے کہا کہ صدر بائیڈن اوران کی اہلیہ کووائٹ ہاؤس کے عملے اورحفاظت پر مامورایجنٹس کی حفاظت کا خیال ہے جس کے پیش نظر جرمن شیفرڈ کمانڈ اب وائٹ ہاؤس میں نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے آئندہ اقدامات کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

ایجنٹ کو کاٹنے کے حالیہ واقعے کے بعد کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈرکوآخری بار 30 ستمبرکو وائٹ ہاؤس میں دیکھا گیا تھا۔

Joe Biden

American President

Dog

Shepherd

Attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div