Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلامی تعاون تنظیم نے خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا

اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ
شائع 08 اکتوبر 2023 01:28pm

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراو آئی سی نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بیان میں کہا کہ او آئی سی اسرائیلی کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کا جاری رہنا بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی قبضے کو ٹھہرایا دیا۔

او آئی سی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

OIC

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div