Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’کسی کے خلاف نہیں، کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں‘

ملک کو کباڑہ بنایا ہے ہر بندہ آکر گھومتا پھرتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 10:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نگراں حکومت کی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی۔

پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے سے متعلق کہا کہ بغیر ریکارڈ کے افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، ملک کو کباڑہ بنایا ہے ہر بندہ آکر گھومتا پھرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کر رہی ہے، میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نا کسی سے مقابلے کے لئے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

عوام ملک کی ترقی رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے، نوازشریف

کراچی: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف گورنر ہاوس پر دھرنا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ملک میں نظام ٹھیک کرنے کے ساتھ اصلاحات لانا چاہتی ہے۔

Pervez Khattak

Pakistan Politics

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div