Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نوٹ لوٹتے ہوئے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا

7 سالہ مزمل گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گیا، پولیس
شائع 08 اکتوبر 2023 07:14pm
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نوٹ لوٹتے ہوئے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نوٹ لوٹتے ہوئے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوٹ لوٹتے ہوئے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا۔

اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شادی کی تقریب میں لوگ نوٹ اڑا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق نوٹ لوٹتے ہوئے 7 سالہ مزمل گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے واقعہ کے بعد موقع سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

شادی کی تقریب میں گاڑی کرائے پر منگوائی گئی تھی، جس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے نالے میں چھلانگ لگادی

کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

گجرات: لیبیا میں شہری کو اغواء کرنے میں ملوث گینگ کا سہولتکار گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے مزمل کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

karachi

Accident

Karachi Police

child torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div