Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نواز شریف کی قیادت میں پوری قوت سے ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے، شہباز شریف

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، شہباز شریف
شائع 09 اکتوبر 2023 11:06am
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن شہباز شریف۔ فوتو — فائل
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن شہباز شریف۔ فوتو — فائل

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پوری قوت سے ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مظبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی، انہوں نے ہمیشہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات پر تاریخی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دوہرائیں گے، عوام کو مشکلات سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ اپنے قائد کی قیادت میں سب ٹھیک کریں۔

شہبازشریف نے کہا کہ مرد، خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، ان کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div