Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1856 ڈالر فی اونس ہے۔
شائع 10 اکتوبر 2023 06:55pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کاروبارے ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں سونے کی عدم موجودگی کے بعد منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

عالمی بینک کا زرعی آمدنی اور جائیداد پر ٹیکس لگانے پر زور

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 23ویں روز سستا

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

گزشتہ روز صرافہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ منگل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے سونے نے ریٹ جاری کریں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جنگ کے باعث پیر کو مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔

bullion rates

Gaza

Gold prices

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

PALESTINE HAMAS

Palestinians In Gaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div