Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے دونوں کھلاڑیوں کی خصوصی بات چیت
شائع 11 اکتوبر 2023 12:12pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں تاریخی فتح کے اہم کرداروں اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 176 رنز کی ’جادوئی پارٹنر‘ کا راز افشاں کردیا۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کے 345 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل ہی حاصل کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں حاصل کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑاہدف ہے۔

پی سی بی نے اس شاندار فتح کی خوشی میں ویڈیو جاری کی جس میں رضوان اور عبداللہ نے شائقین کے لیے خصوصی بات چیت کی ہے۔

عبداللہ شفیق نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان سمیت سب کی سہورٹ حاصل تھی ۔ میں نے اس کے لیے بہت محنت کی کیونکہ کوئی بھی چیز ایسے ہی نہیں ملتی، کوشش کی کہ مواقع کا انتظار کروں اور جب ملے تو اسے حاصل کروں۔

رضوان کا اپنی صحت میں بہتری سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہی ہے اور سینچری کسی بھی اسٹیج پر کرو تو خوشی ہوتی ہے اور ایسی صورت میں جب پورا ملک جیت کاانتظار کررہا ہو تو بہت خوشی ہوتی ہے،

ابتدائی 2 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد پریشر سے متعلق سوال پر عبداللہ شفیق کا کہناتھا کہ یہ کافی دباؤ والی صورتحال تھی لیکن میرا اوررضی بھائی کا یہی پلان تھا کہ پارٹنرشپ کو آگے لیکر چلیں گے تا کہ آنے والے بلے بازوں کے لیے آسانی ہو اور انہیں ایک اچھا مومینٹم ملے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے لنکا ڈھا دی

پاکستان کے احتجاج کے بعد بھارت صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کیلئے راضی

وہاب ریاض کی پی سی بی پر تنقید، ’بھارت کے سامنے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں‘

ٹیم کا خفیہ ہتھیار کون؟ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نام بتادیا

عبداللہ شفیق کے ساتھ پارٹنرشپ کے دوران اختیار کی جانے والی حکمت عملی کا راز کھولنے والے رضوان نے کہا کہ جب آپ 300 سے زائد کا اسکور چیز کررہے ہوں اور آپ کے دو مرکزی کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں تو پھر اسکور بورڈ پر ’برڈن‘ ہی رہ جاتا ہے تو میں نے عبداللہ سے کہہ دیا تھا کہ ہم نے اسکور بورڈ کو نہیں دیکھنا، بس 20 اوورز میں 100کرنے کا پلان ہے، یہ کریں گے اور آہستہ آہستہ چلتے رہیں گے۔

رضوان نے عبداللہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آؤٹ کلاس پرفارمنس سے ٹارگٹ کا حصول آسان ہوگیا۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ رضوان بھائی کے ساتھ اتنا دباؤ محسوس نہیں ہوا، ہم پلان کررہے تھے کہ کس بالر کو کیسے کھیلنا ہے۔

رضوان نے بھارتی پچز سے متعلق جاننے کے لیے سابق اسٹار بیٹسمین سعید انور کو فون بھی کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کی رہنمائی سے بھی آسانی ہوئی۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Muhammad Rizwan

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div