Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: افغانستان کا بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے
شائع 11 اکتوبر 2023 05:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 9 ویں میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دے دیا۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اور بھارت کے لیے 273 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

افغان اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور بھارت کے خلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری، جب جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے بعدرحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جبکہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین بھیجا۔

63 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد عظمت اللہ عمر زائی اور حشمت اللہ شاہدی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 121 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عظمت اللہ عمر زائی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان حمشت اللہ 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

اس کےعلاوہ محمد نبی نے 19، راشد خان نے 16، مجیب الرحمان نے 10 اور نوین الحق نے 9 رنز بنائے، یوں افغانستان نے مقررہ اوورز میں ٹیم کا اسکور 272 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4، ہاردک پانڈیا نے 2 اور کلدیپ یادیو اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ افغانستان کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، اہم میچ ہے جیت کے ساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اُترنا چاہتے ہیں۔

افغان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے ایشون کی جگہ شاردل ٹھاکر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا۔

افغانستان کا اسکواڈ

افغان اسکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ایشان کِشن، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

cricket

India vs Afghanistan

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

dehli

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div