Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر: کارگل ہل کونسل انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی کو بدترین شکست

انتخابات میں نیشنل کانگریس اپوزیشن اتحاد اور کانگریس کامیاب
شائع 13 اکتوبر 2023 12:36pm
افسران ووٹوں کی گنتی کرتے ہوئے۔ فوٹو:گریٹر کشمیر
افسران ووٹوں کی گنتی کرتے ہوئے۔ فوٹو:گریٹر کشمیر

کارگل ہل کونسل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مودی کی جماعت صرف 2 سیٹیں حاصل کرسکی، جب کہ نیشنل کانگریس 12اور کانگریس 10 سیٹیں لے کر کامیاب ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 5 اگست 2019 کے اقدامات پر غصے اور احتجاج کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کارگل ہل کونسل انتخابات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو یکسر مسترد کر دیا۔

2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں یہ کسی بھی نوعیت کے پہلے الیکشن تھے، جن میں نیشنل کانگریس اپوزیشن اتحاد اور کانگریس نے کامیابی حاصل کی، اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

کارگل ہل کونسل انتخابات میں نیشنل کانگریس نے 12 اورکانگریس نے 10 سیٹیں سمیٹیں، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 2 سیٹیں لے سکی۔

دوسری جانب کشمیری قیادت کا کہنا ہےعوام نے معمول کے حالات اور ترقی کے کے دعووں کی نفی کردی، بھارتی حکومت یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے پیچھے چھپنا بند کرے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام نے 5 اگست 2019 کے اقدامات پرغصے اور احتجاج کا اظہارکیا، اور ہندو توا نظریے کو مسترد کر دیا۔

Indian occupied Kashmir

narendra moodi

BJP vs Congress

Cargill Hill Council Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div