بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار بےروزگار

میں بےروزگار ہوں اور اپنے لیے کام کی تلاش میں ہوں، اداکار
شائع 13 اکتوبر 2023 10:25pm

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار ٹیکو تلسانیہ نے کہا ہے کہ وہ بےروزگار ہیں اور کام کی تلاش ہے ۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کے سینئر کامیڈی اداکار ٹیکو تلسانیہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب پہلے کی طرح فلمیں نہیں بنتی، موجودہ فلمیں کہانی پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ ماضی کی فلموں میں دو محبت کرنے والوں کو دِکھایا جاتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں بےروزگار ہوں اور اپنے لیے کام کی تلاش میں ہوں لیکن مجھے فلموں میں کوئی اچھا کردار نہیں مل رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری کے لوگوں کی فون کال کے انتظار میں ہوں لیکن ابھی تک کہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔

مزید پڑھیے :

مرزا پور: علی فضل نے ’منا بھیا‘ کا کردار ٹھکرا کر ’گڈو پنڈت‘ کو کیوں چُنا

عامر خان بیٹی کی جدائی کا سوچ کر جذباتی ہوگئے

ٹیکو تلسانیہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہمجھے کام کی شدید ضرورت ہے لہٰذا اگر میرے لیے کوئی کردار ہو تو برائے مہربانی مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ ٹیکو تلسانیہ نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں انداز اپنا اپنا ، کبھی ہاں کبھی ناں، بڑے میاں چھوٹے میاں، دھمال، بول رادھا بول اور ہم ہیں راہی پیار کے سمیت دیگر مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔

tiku talsania