Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

راہ گیر گیس سلنڈر لے جا رہا تھا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، عینی شاہدین
شائع 13 اکتوبر 2023 11:36pm
لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔ فوٹو ــ فائل

لاہور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بند روڈ عالیہ ٹاؤن میں ایک راہگیر گیس سلنڈر لے جا رہا تھا کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے کی زد میں آ کر ادیب نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 18 سالہ سہیل اور 32 سالہ زاہد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

lahore

lahore police

Gas Cylinder Blast