Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2023 04:59pm
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امریکی وزیر خارجہ - تصویر/ فائل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امریکی وزیر خارجہ - تصویر/ فائل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا۔

محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ریاض میں ملاقات ہوئی، انٹونی بلنکن نے سعودی عرب سے حمایت طلب کرنے کی کوشش کی، انہیں کرارا جواب مل گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

ملاقات کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو یرغمالیوں کو آزاد کرانے کی امریکی ترجیح سے آگاہ کیا، بلنکن نے بتایا کہ امریکا تنازعے کو پھیلنے سے روکنا چاہتا ہے۔

Saudi Arabia

Antony Blinken

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div