Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسد عمر اورعلیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

بتایا جائےکہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا؟ وکیل اسدعمر
شائع 16 اکتوبر 2023 09:07am

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات میں اسد عمر اورعلیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اےٹی سی نے مئی کوجلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات علیمہ خان اوراسدعمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

اسد عمر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں بتایا جائےکہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا؟،۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے،ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔

اس پر اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ ہہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں، ان پر لازم کریں اگلی تاریخ پر ریکارڈ ضرور پیش کیا جائے۔

عدالت نے اسد عمر اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ATC

Asad Umer

Aleema Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div