گپی گریوال سمیت بھارتی پنجابی فلم کی کاسٹ پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی کامیڈین ناصر چنیوٹی بھی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا حصہ ہیں
شائع 16 اکتوبر 2023 10:35pm

بھارتی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کی اسٹار کاسٹ آج پاکستان پہنچ گئی ہے۔

فلم ’موجاں ای موجاں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول سمیت دیگر فنکار بھی پاکستان آئے ہیں۔

پاکستان میں فلموں کے سب سے بڑے تقسیم کار ادارے آئی ایم جی سی نے ’موجاں ای موجاں‘ کی کاسٹ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

بھارتی فنکار کرتارپور راہداری کے راستے پاکستان پہنچے ہیں جہاں ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا ۔

کامیڈین ناصر چنیوٹی بھی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا حصہ ہیں، جس کا ٹریلر کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہاتھوں ریلیز کیا گیا۔

اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی ہے جو تین دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جن میں سے ایک نابینا، دوسرا بہرہ اور تیسرا گونگا ہے۔

فلم میں ان تینوں دوستوں کی محبت کی کہانیاں طنزو مزاح سے بھرپور انداز میں دکھائی گئی ہیں۔

فلم 20اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔

Maujan hi maujan

Gippy Grewal